کرکٹ عالمی کپ 2023: جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو 149 رن سے ہرا دیا
(این ایچ نیوز پاک) کرکٹ عالمی کپ 2023 ٹورنامنٹ کا 23 واں میچ ممبئی کے وان کھڑے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ آج کے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوور میں 5 وکٹ پر 382 رن بنائے۔ اس طرح بنگلہ دیش کو یہ میچ جیتنے کے لئے 383 رن کا مشکل ہدف ملا۔
بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 46 اعشاریہ 4 اوور میں 233 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اس طرح یہ میچ جنوبی افریقہ نے 149 رن سے جیت لیا۔