ایشین پیرا گیمز میں ایران کو ملنے والے تمغوں کی تعداد 47 ہوگئی

(این ایچ نیوز پاک) کے مطابق چیں کے شہر ہانگژو میں ایشین پیرا گیمز 2023 کے دوسرے دن آج منگل کو بھی ایرانی کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اپنی دوسری پوزیشن باقی رکھی۔

رپورٹ کے مطابق ایران نے ایشین پیرا کھیلوں کے پہلے دن کے اختتام پر 9 سونے کے، 9 چاندی اور 6 تمغے کانسی کے حاصل کئے تھے اور مجموعی طور پر 24 تمغے جیتے تھے۔

ایرانی کھلاڑیوں نے کھیل کے دوسرے دن 23 تمغے اور حاصل کئے اور اس طرح ایران کو اب تک 47 تمغے حاصل ہوچکے ہیں۔ ایران سب سے زیادہ تمغے جیتنے والے ممالک کی فہرست میں بدستور دوسرے مقام پر ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے