پاکستان میں کورونا سے یومیہ متاثرین اور اموات میں نسبتا کمی

پاکستان میں کورونا سے یومیہ متاثرین اور اموات میں نسبتا کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے دو ہزار سات سو چوبیس نئے مریض سامنے آئے جس کے بعد ملک میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد نو لاکھ آٹھ ہزار پانچ سو چھیتر ہو گئی۔

اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے مزید پینسٹھ افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد اس ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بیس ہزار چار سو پینسٹھ ہو گئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں چار ہزار چھے سو چھیاسی کورونا کے مریض شفایاب ہوئے جس کےبعد ملک میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد آٹھ لاکھ ستائیس ہزار آٹھ سو تینتالیس ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد ساٹھ ہزار دو سو اڑسٹھ ہے جن میں سے چار ہزار دو سو بیالیس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے