فلسطینیوں کے جوابی حملوں سے سبق نہيں سیکھا صیہونیوں نے، فلسطینیوں پر پھر مظالم، ٹوئٹر پر ہنگامہ

اسرائیلی پولیس نے بیت المقدس شہر میں مظاہرین پر حملہ کر دیا جو جنوبی سلوان شہر کے بطن الہوی محلے میں بے گھر ہونے والوں سے اظہار یکجہتی کرنے کے لئے مظاہرے کر رہے تھے۔

اس محلے میں رہنے والے 750 فلسطینیوں کے بارے میں اسرائیلی عدالت سماعت کر رہی ہے۔

اسرائیل کی اتیرت کوہنیم نامی ادارہ بطن الہوی میں رہنے والے فلسطینیوں کو مہاجرت پر مجبور کرنے پر سرگرم ہے۔

اس جگہ پر پارک بنانے کا منصوبہ ہے۔

ایمنیسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کو ان کے علاقوں سے مہاجرت پر مجبور کرنا، عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔

دو دن پہلے ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ #سلوان محلے کی حفاظت کر# ٹرینڈ کر رہا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے