جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ کیلئے سنجیدہ مسائل باقی ہیں: عباس عراقچی

ایران کے مذاکرات کار نے کہا ہے کہ ہمیں ایک واضح راستے پر گامزن ہونا ہوگا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور سید عباس عراقچی نے  ویانا میں جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویانا جوہری مذاکرات کے پچھلے اجلاسوں میں اچھی پیشرفت حاصل ہوئی اور ہم نے ایک واضح راستہ طے کر لیا ہے تا ہم سب کو معلوم ہے کہ ہمیں ایک واضح راستے پر گامزن ہونا ہوگا اور ابھی بھی اہم اور سنجیدہ مسائل باقی ہیں جو حل طلب ہیں اور جب تک ایران کے مطالبات پر عمل در آمد نہ ہوا اس وقت تک جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ کیلئے مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام فریقین اب بھی سنجیدہ ہیں اور سنجیدگی سے مذاکرات کر رہے ہیں، بہت سے وفود کو امید ہے کہ یہ دور مذاکرات کا آخری دور ثابت ہوسکتا ہے اور ہم کسی نتیجے پر پہنچیں گے ۔

سید عباس عراقچی نے اس بات پر زور دیا کہ ہم سب کو معلوم ہے کہ ہمیں ایک واضح راستے پر گامزن ہونا ہوگا اور ابھی بھی اہم اور سنجیدہ مسائل باقی ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ان چند روزہ مذاکرات کے دوران ایک حتمی نتیجہ تک پہنچ سکیں گے۔

واضح رہے کہ سید عباس عراقچی  منگل کو ویانا پہنچے۔ ایران اور گروہ 1+4 کے درمیان جوہری معاہدے کے موثر اور مکمل نفاذ سے یہ متعلق پانچواں اجلاس ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے