ہندوستان میں کورونا سے تباہی جاری، مزید 4454 افراد ہلاک

(این ایچ نیوز پاک )ہندوستان میں کورونا تھمنے کا نام نہیں لے رہا اور اس ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بدستور بڑھ رہی ہے۔

ہندوستان کی وزارت صحت کی آج پیر کے روز کی رپورٹ کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 2 لاکھ 22 ہزار315 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 4 ہزار454 مریض ہلاک ہوگئے اس طرح کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 720 ہو گئی ہے۔

کورونا کے نئے کیسز کی آمد کے بعد اس ملک میں متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 67 لاکھ 52 ہزار 447 ہوگئی ہے۔

عالمی وبا کیوجہ سے ہندوستان کے ہسپتالوں کی صورتحال انتہائی ابتر ہو چکی ہے اور کورونا کی مریضوں کے لیے سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں اورلوگ اپنے پیاروں کا علاج اپنی مدد آپ کے تحت گھروں ہی میں کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے