عراق میں دہشتگرد امریکی فوجیوں کے کاروان کی راہ میں دھماکے

(این ایچ نیوز پاک )عراق میں دہشتگرد امریکی فوجیوں کے کاروان کے راستوں میں دھماکے ہوئے ہیں۔

صابرین نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پہلا دھماکہ آج اتوار کی صبح صوبہ ذی قار کے علاقے ناصریہ میں دہشتگرد امریکی فوجیوں کے کاروان کی راہ میں  ہوا جبکہ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرا دھماکہ صوبہ ذی قار کے علاقے الصبہ میں ہوا۔

ابھی تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم عراقی استقامتی گروہ عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے پارلیمانی بل پر عمل درآمد پرزور دیتے ہیں ۔

عراقی استقامتی گروہوں کا کہنا ہے کہ جب تک دہشتگرد امریکی فوجی ملک سے باہر نہیں نکل جائیں گے اس وقت تک حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے