نائیجیریا میں فوجی طیارہ تباہ ، آرمی چیف سمیت اعلی فوجی اہلکار ہلاک

 ( این ایچ نیوز پاک )نائیجیریا میں فوجی طیارہ گرنے سے فوج کے آرمی چیف سمیت 7 اعلی فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

اناتولی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فوجی طیارہ نائیجیریا کے شمالی  صوبے کادونا میں گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں آرمی چیف ابراہیم آتا ہیرو اور ان کے ساتھ طیارے میں سوار دیگر 7 افراد بھی ہلاک ہوئے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ کل رات بین الاقوامی ایر پورٹ کادونا میں پیش آیا۔

نائیجیریا کی ایر فورس کے انفارمیشن کے ڈائریکپٹر ایڈورڈ گابکویٹ نے کہا ہے کہ ابھی تک حادثہ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تاہم وجہ معلوم کرنے کیلئے تحقیقات شروع ہو گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے