فتح مبارک
تحریر: سید شکیل بخاری ایڈووکیٹ
آج مظلومین و مستضعفین کی ظالمین کے خلاف فتح ہوئی تو وہ قول یاد آیا کہ جس میں سید حسن نصراللہ نے کہا تھا کہ
”اسرائیل مکڑی کے جالے سے بھی زیادہ کمزور ہے“
اور واقعا آج یہ ثابت ہو گیا کہ وہ اسرائیل جسکی طاقت سے ڈرایا جاتا تھا آج اپنے غرور میں ڈوب مرا ہے اور یہ غرور اس فلسطینی بچے نے توڑ دیا جسکے ہاتھ میں صرف گلیل تھی یہ غرور اس ماں نے توڑ دیا جس نے اپنے جوان بیٹے کو کفن پہنا کر جانب میدان روانہ کیا یہ غرور اس ملبے پر بٹھی ننھی بچی نے توڑ دیا اور پغام دیا کہ ہم ڈرے نہیں ہیں اور کہا کہ جن عمارتوں کو تم تباہ کررہے ہو انہیں پر بیٹھ کر ہم تمھیں پھر سے للکاریں گے اور کبھی مایوس نہ ہونگے
آج دنیا نے دیکھا کس طرح نام نہاد دفاعی طاقت یعنی غاصب اسرائیل شکست سے دوچار ہوئی اور جنگ بندی پر مجبور ہو گئے گیارہویں روز فلسطینی بھائیوں ، ماؤں ،بچوں اور بہنوں کو فتح مبارک ہوئی ہے یہ ایک تاریخی کامیابی ہے ان شہداء کے خون کی بدولت جو کبھی اس ظالم کے سامنے کبھی جھکے نہیں ہیں ،
آئرن ڈوم جسکی پوری دنیا میں دھوم تھی ہوا نکل گئی اور نہتے مظلوم فلسطینیوں کو اپنے جذبے ، شجاعت ،ثابت قدمی ، اور مسلسل جدوجہد کا پھل ملا اور نام نہاد ناقابل شکست کو حقیقی شکست سے دوچار ہونا پڑا اور وہ حماس اور مقاومت اسلامی فلسطین کے میزائل نہ روک سکا
ہم اس بات سے اسرائیل کی جھوٹی طاقت کی اصلیت جان سکتے ہیں وہ مظلومین جنکے پاس نا تو مقابلے کا اسلحہ تھا اور نہ ہی فوجی مگر انہوں نے وہ کردکھایا جو کسی نے سوچا نہ تھا ،فلسطینی غیور مسلمانوں ،مومنین آپ لائق تحسین ہیں اور ایک بات یاد رہے یہ فتح کفار کے خلاف اسلام کی فتح ہے یہ فتح شہید قاسم سلیمانی رحمتہ اللہ کی کی گئی جدجہد کا نتیجہ ہے،
آخر پر کہوں گا اے فلسطینی غیور عوام فلسطین آپکا ہے اور ہمیشہ رہے گا اور دنیا دیکھے گی ایک دن حق کا ظہور ہو گا اور ظالم نآبود ہو گا ۔۔انشاءاللہ