آئی ایس او نے ہمیں کیادیا ۔؟

تحریر:محمد ثقلین عباس

ارشادِ خداوندی ھے:
قَدۡ تَّبَیَّنَ الرُّشۡدُ مِنَ الۡغَیِّ ۚ فَمَنۡ یَّکۡفُرۡ بِالطَّاغُوۡتِ وَ یُؤۡمِنۡۢ بِاللّٰہِ فَقَدِ اسۡتَمۡسَکَ بِالۡعُرۡوَۃِ الۡوُثۡقٰی ٭ لَا انۡفِصَامَ لَہَا ؕ وَ اللّٰہُ سَمِیۡعٌ عَلِیۡمٌ
ترجمہ:” بتحقیق ہدایت اور ضلالت میں فرق نمایاں ھو چکا ھے ، پس جو طاغوت کا انکار کرے اور اللہ پر ایمان لے آئے ، بتحقیق اس نے نہ ٹوٹنے والا مضبوط سہارا تھام لیا اور اللہ سب کچھ خوب سننے والا اور جاننے والا ھے”
(البقرہ آیت 266)

آئی ایس او جو کہ ایک الہیٰ تنظیم ھے جس کی بنیاد سے نوجوانوں کیلئے بصیرت کا دروازہ کھل گیا اور نوجوانوں کو اپنی بصیرت کے تحت اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا کامیابی و کامرانی سے بھرپور راستہ مل گیا لہٰذا اس الہیٰ تنظیم سے وابستہ افراد کیلئے یقیناً خوش قسمتی ھے کہ انہیں کم عمر میں ہی ایسا راستہ مل گیا جو انہیں صراط مستقیم پہ چلاتا ھے لہٰذا یہ الہیٰ تنظیم تمام افراد کو نا صرف ایک لڑی میں پرونے کا ذریعہ ھے بلکہ اس میں منظم تمام افراد کو بابصیرت بناتی ھے لہٰذا یہ کہنا غلط نہ ھو گا کہ اگر آئی ایس او نہ ھوتی تو ممکن تھا کہ پاکستان کے غیور نوجوان اس وقت طاغوت کی اطاعت میں ھوتے ، یہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی کاوشوں کا نتیجہ ھے کہ جس کے طفیل :

••آئی ایس او نے پاکستان کے نوجوانوں کو بابصیرت بنایا اور یہ درس دیا کہ ھمیں معاشرے میں کن اصولوں کے تحت زندگی بسر کرنی ھے۔

••آئی ایس او نے ھمیں زندگی گزارنے کے وہ کامیاب اصول مہیا کئے جن پر عمل کر کے ھم معاشرے میں خود سازی کے تحت اپنا کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ھیں۔

••آئی ایس او نے ھمیں درس دیا ایک جدوجہد کا جس کے طفیل ھم نے زندگی میں درپیش مشکلات کا سامنا کرنا سیکھا۔

••آئی ایس او نے ھمیں درس دیا ایک عظیم استقامت کا جس نے پاکستان کے غیور نوجوانوں کے اندر جذبہ پیدا کیا عظیم قربانیوں کا۔

••آئی ایس او نے ھمیں چلنا سیکھایا دنیا کے کامیاب لوگوں کی سیرت پر جس کے طفیل ھمارے اندر ترقی کی منازل طے کرنے کے جذبات پیدا ھوئے۔

••آئی ایس او نے ملت کے غیور نوجوانوں کو ایک قوت و شجاعت عطا کی جس کے خوف سے وطن عزیز میں موجود دشمن عناصر سرگرمیاں ناکام ھوئیں۔

••آئی ایس او نے ھمیں درس دیا ھے کہ ھم اپنے وطن عزیز پاکستان کی عزت و آبرو کیلئے کیسے ایک متحرک کردار ادا کر سکتے ھیں۔

••آئی ایس او نے ھمیں یہ درس دیا ھے کہ مستضعفین جہاں کے حق میں کس طرح آواز بلند کرنی ھے جسے دبانا انتہائی مشکل ھو۔

••آئی ایس او کے بابصیرت افراد کی بصیرت کے طفیل پاکستان کے غیور عوام نے ایک درس سیکھا ھے مزاحمت کا جس نے ملت کو اپنے پاؤں پر کھڑا ھونا سیکھایا۔

_ھم نے بیشمار ایسے لوگ دیکھے جو اس تنظیم سے وابستہ ھونے سے پہلے تربیت کے حوالے سے بہت پیچھے ھوتے ھیں لیکن آئی ایس او سے وابستہ ھوتے ہی ان کی زندگی بدل جاتی ھے ، انہیں ایسی تربیت ملتی ھے جو انہیں زندگی کے کامیاب اصول مہیا کرتی ھے یقیناً یہ آئی ایس او ہی ھے جس نے نوجوانوں کی تربیت میں بنیادی کردار ادا کیا اسی لئے آئی ایس او بابصیرت افراد کی جماعت کا نام ھے ، ایک تربیت گاہ کا نام ھے ، ایک صراط مستقیم ھے ، ایک مزاحمتی راستہ ھے چنانچہ آئی ایس او نے ھمیں بہت کچھ دیا جو کہ ناقابلِ بیان ھے لہٰذا اب ھمیں غور و فکر کرنی چاھئے کہ ھم نے آئی ایس او کو کیا دینا ھے۔

🌹بڑھتے رھیں یونہی قدم حی علی خیر العمل 🌹

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے