امریکہ میں اسرائیل کے خلاف مظاہرے

سیکڑوں امریکی شہریوں نے نیویارک میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے مظاہرے کئے ہیں۔

سوشل میڈیا پرفلسطینیوں کی حمایت میں مظاہروں کی اپیل پر سیکڑوں افراد نیویارک میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے جمع ہوئے اور انہوں نے غزہ پر صیہونی حکومت کے مجرمانہ حملوں کی مذمت میں نعرے لگائے۔

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای، امام خمینی رحمت اللہ علیہ  اور حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق مظاہرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس نے تمام رکاوٹیں ہٹادیں اور پوری سڑک مظاہرین سے بھرگئی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا خاتمہ قریب ہے۔

ایک اور اطلاع کے مطابق ریاست میشیگن کے شہر ڈیٹرویٹ میں بھی ہزاروں افراد نے فلسطینیوں کی حمایت اور صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت میں مظاہرے کیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے