ایران کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے پرامید ہیں، سعودی وزیر خارجہ

سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک ریاض تہران مذاکرات کے حوالے سے پرامید ہے۔

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ ، ریاض اور تہران کے درمیان بات چیت ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسیوں کے درمیان مثبت تعلقات علاقائی سلامتی، استحکام اور ترقی پر منتج ہوں گے۔

فیصل بن فرحان نے امید ظاہر کی کہ تہران کے ساتھ مذاکرات کے اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔

اس سے پہلے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے گزشتہ ماہ اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ریاض تہران کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے سعودی ولی عہد کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ عالم اسلام اور خطے کے دو اہم ملکوں کی حیثیت سے دونوں ممالک کے درمیان اختلافات کا خاتمہ اہم سنگ میل ثابت ہوسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے