ہندوستان میں کورونا کی شدت برقرار

(این ایچ نیوز پاک )ہندوستان میں کورونا سے متاثرین کی یومیہ تعداد میں کمی آرہی ہے لیکن اموات بدستور چار ہزار سے زائد ریکارڈ کی جارہی ہیں۔

ہندوستانی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے چار ہزار ایک سو چھے اموات ریکارڈ کی گئیں۔

ہندوستان میں اب تک کورونا سے دو لاکھ چوہتر ہزار تین سو نوے افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ہندوستانی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے دو لاکھ اکیاسی ہزار تین سو چھیاسی نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جس کے بعد کورونا سے متاثرین کی تعداد دو کروڑ انچاس لاکھ پینسٹھ ہزار چار سو ترسٹھ ہوگئی۔

ہندوستانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اس دوران تین لاکھ اٹھہتر ہزار سات سو اکتالیس کورونا کے مریض شفایاب ہوکے اسپتالوں سے رخصت کئے گئے ۔

اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد دوکروڑ گیارہ لاکھ چوہتر ہزار چھہتر ہوگئی ہے۔
ہندوستانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اب تک ملک میں اٹھارہ کروڑ انتالیس لاکھ چھبیس ہزار چار سو ساٹھ افراد کو کورونا کا ٹیکہ لگایا جاچکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے