امریکہ میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد میں بے تحاشا اضافہ

امریکہ میں کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد پانچ لاکھ پچاسی ہزار تک پہنچ گئی ہے-

جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے کم سے کم اکتالیس ہزار چار سو تیرہ نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جس کے بعد اس ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد تین کروڑ اٹھائیس لاکھ ترانوے ہزار اکتیس ہوگئی ہے ۔

اس رپورٹ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹے میں امریکہ میں کم سے کم سات سو پچھتر افراد کورونا کا شکار ہو کر ہلاک ہوئے ہیں ۔

 اس طرح ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد پانچ لاکھ پچاسی ہزار دوسو چوبیس ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ورلڈو میٹرز نے امریکہ میں مجموعی طور پر کورونا مریضوں کی تعداد تین کروڑ چھتیس لاکھ  چوسٹھ ہزار تیرہ اور ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد پانچ لاکھ ننانوے ہزار تین سو چودہ بتائی ہے ۔

کووئڈ یو ایس اے انفارمیشن کی پیشگوئی کے مطابق امریکہ میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد آئندہ ایک مہینے میں تین کروڑ سینتالیس لاکھ  اکیس ہزار تین سو چوہتر ہوجائے گی جبکہ مرنے والوں کی تعداد چھے لاکھ تینتیس ہزار آٹھ سو ننانوے تک پہنچ جائے گی۔

اس امریکی ویب سائٹ نے رپورٹ دی ہے کہ ریاست کیلیفورنیا میں سینتیس لاکھ چونسٹھ ہزار چار سو افراد کورونا میں مبتلا ہوئے اور باسٹھ ہزار پانچ سو پچھتر مریض ہلاک ہوئے ہیں ۔

اس لحاظ سے اس ریاست نے پورے امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے