حیفا میں آتشزدگی کا ایک اور واقعہ

(این ایچ نیوز پاک )مقبوضہ فلسطین کے علاقے شمال مغربی حیفا میں غاصب صیہونی حکومت کے ایک فوجی مرکزکے اطراف میں وسیع آتشزدگی کی خبر ہے۔

صہیونی حکومت کی یدیعوت احارنوت سائٹ نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ شمال مغربی حیفا میں کریات موتزکین اور کریات یام ریلوے لائن کے درمیان ایک اہم فوجی مرکز کے اطراف میں وسیع پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق آگ بجھانے کے لئے فائربریگیڈ کی دسیوں گاڑیاں روانہ کی گئیں لیکن آخری اطلاع ملنے تک آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا تھا۔

اسرائیلی میڈیا نے اس وسیع آتشزدگی کی خبر تو دی ہے لیکن اس سلسلے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی ہیں ۔

قابل ذکرہے کہ گزشتہ ہفتوں کے دوران بن گورین ایئر پورٹ اور تل ابیب کی ایک یونیورسٹی سمیت مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں وسیع پیمانے پر آگ لگنے کے متعدد مشکوک واقعات رونما ہوئے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے