مآرب میں منصورہادی کے عناصر کو شکست 120 ہلاک و زخمی
(این ایچ نیوز پاک )خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ مآرب میں منصورہادی کی مستعفی حکومت کے عناصر کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا اور اس کے 120 آلہ کار ہلاک و زخمی ہو گئے۔
روزنامه الاخبار کی آج بدھ کے روز کی رپورٹ کے مطابق مآرب میں سعودی عرب سے وابستہ مفرور و مستعفی صدر منصور ہادی کے جنگجؤوں کے حملوں کے باوجود وہ یمن کی فوج اور عوامی فورسز کی اس شہر کے شمال مغربی علاقے «الطلعه» کی جانب پیشقدمی کو روکنے میں ناکام رہے ہیں۔
یمن کی فوج اور عوامی فورسز «المیل» ک جانب بدستور پیشقدمی کر رہی ہیں اور مفرور و مستعفی صدر منصور ہادی کے جنگجؤوں کو الطلعه الحمراء کے «القباقیب» اور «الحنافیر» علاقوں میں شکست ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یمنی فوج نے ایسے عالم میں پیشقدمی کی ہے کہ جب سعودی اتحاد کے جنگی طیارے منصور ہادی حکومت کے جنگجؤوں کی مدد کر رہے تھے۔
اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل تیل سے مالا مال صوبہ مآرب کو آزاد کرانے کے لئے کارروائیوں کا نیا مرحلہ گذشتہ 3 ماہ سے شروع ہوا اور یمنی فوج، شہر مآرب کے قریب پہنچ گئی ہے ۔