مغربی کنارے پر فائرنگ، 3 صیہونی فوجی زخمی

(این ایچ نیوز پاک )مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے شمالی علاقے میں ہونے والی فائرنگ میں تین صیہونی فوجی زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی میڈیا نے مغربی کنارے کے نابلس شہر کے جنوب میں صیہونی فوجیوں پر فائرنگ اور تین فوجیوں کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

فلسطین الیوم کی ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ زعترہ چیک پوسٹ پر رونما ہوا جس میں زخمی ہونے والے دو فوجیوں کی حالت نازک ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک فلسطینی نے اپنی گاڑی سے اترکر اپنے اللہ اکبر کا نعرہ لگایا اور صیہونی فوجیوں پر فائرنگ شروع کر دی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حملہ آور فلسطینی مجاہد آپریشن کے بعد فرار ہونے میں کامیاب رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے