ہندوستان میں کورونا خوفناک شکل اختیار کر گیا
(این ایچ نیوز پاک )ہندوستان میں کورونا کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہےاور دن بدن خوفناک شکل اختیار کر رہا ہے۔
ہندوستان میں کورونا کے حملے مزید تیز ہو گئے، ایک روز میں 3 لاکھ 92 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے جبکہ جان لیوا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 3 ہزار689 افراد کے ہلاک ہو جانے کے بعد اس ملک میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 15 ہزار542 ہو گئی۔
ہندوستان میں کورونا کے نئے متاثرین کی شرح 18.24 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے جگہ ختم ہو گئی، لوگ اپنی مدد آپ کے تحت اپنے پیاروں کے لیے آکسیجن اور ادویات کا انتظام کررہے ہیں۔ دلی میں مسلمانوں نے کورونا ہسپتال بنا لیا جہاں کورونا وائرس کے مریضوں کو سہولیات دی جا رہی ہیں۔
مختلف علاقوں سے سو ٹن سے زائد آکسیجن کے ٹینکر ریل کے ذریعے دلی پہنچائے گئے۔