پاکستان میں کورونا وائرس کی 2 نئی اقسام کا انکشاف

(این ایچ نیوز پاک )پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں مزید 146 افراد جاں بحق ہوئے۔

وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی مزید 2 نئی اقسام سامنےآ گئیں، یہ 2 نئی اقسام افریقی اور برازیلی کورونا وائرس کے نام سے رپورٹ ہوئی ہیں۔

وزراتِ نیشنل ہیلتھ سروسز کا کہنا ہے کہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میں کیئے گئے ٹیسٹ میں نئی اقسام پائی گئیں، نیشنل ہیلتھ سروسز اور این سی او سی کورونا وائرس کی اقسام پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 696 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کُل مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 25 ہزار 519 ہو چکی ہے۔

پاکستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 146 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد اس ملک میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 957 ہو گئی ہے۔ تاہم 5 ہزار 544 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح ساڑھے 9 اعشاریہ 63 فیصد ہو گئی۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 48 ہزار 740 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل ایک کروڑ 18 لاکھ 36 ہزار 866 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے