امریکی فوج عراق سے نہیں جائے گی، سینٹ کام کے سربراہ کا اعلان
(این ایچ نیوز پاک )امریکی فوج کی دہشت گرد مرکزی کمان سینٹ کام نے عراق میں باقی رہنے کا اعلان کیا ہے۔
الحرہ نیوز ویب سائٹ کے مطابق امریکی فوج کی دہشت گرد مرکزی کمان سینٹ کام کے سربراہ جنرل میک کنزی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکی فوجی عراق میں باقی رہیں گے کیونکہ ان کا مشن ابھی پورا نہیں ہوا ہے۔
امریکی فوج کی دہشت گرد مرکزی کمان سینٹ کام کے سربراہ نے دعوی کیا ہے کہ عراق میں امریکی فوج کا مشن، براہ راست جنگ سے، عراقی فوج کی حمایت اور ٹریننگ میں تبدیل ہوگیا ہے۔
انھوں نے دعوی کیا کہ یہ وہی چیز ہے جو بقول ان کے امریکا چاہتا تھا۔
جنرل میک کنزی نے اسی کے ساتھ کہا کہ عراق میں امریکی فوجیوں کے مستقبل کا تعین بغداد حکومت کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے طےکیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم عراق سے جلد نہیں نکلیں گے۔
امریکی فوج کی دہشت گرد مرکزی کمان کے سربراہ جنرل میک کنزی نے یہ بیان ایسی حالت میں دیا ہے کہ عراقی پارلیمنٹ کے فیصلے کے مطابق امریکی فوج اس ملک سے واپس جانےکی پابند ہے۔