اسرائیل کی آئل ریفائنری حیفا آگ کی لپیٹ میں

(این ایچ نیوز پاک )اسرائیل کی آئل ریفائنری حیفا میں کل رات اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ آئل ریفائنری حیفا میں کل رات خوفناک آگ بھڑک اٹھی اور فائر بریگیڈ نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔ آگ لگنے سے آئل ریفائنری کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ تاہم ان ذرائع نے ابھی تک لگنے والی آگ کی وجہ نہیں بتائی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتےاسرائیل کی ڈیمونا ایٹمی تنصیبات کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کے بعد خطرے کے سائرن بجائے گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے