ایران کے ساتھ روابط کی برقراری میں سعودی ولیعہد بن سلمان کی دلچسپی

(این ایچ نیوز پاک )سعودی عرب کے ولیعہد نے کہا ہے کہ ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور ہمیں توقع ہے کہ ایران کے ساتھ اچھے تعلقات بر قرار ہوں گے۔

روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ریاض علاقائی اور عالمی ممالک کے ساتھ سب کے مفاد کے تناظر میں ایران کے ساتھ اچھے روابط کی برقراری کیلئے گفتگو کررہا ہے۔

محمد بن سلمان نے دونوں ملکوں کے مشترکہ اہداف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاض کی خواہش ہے کہ ایران ترقی کرے اور ہمارا خطہ اور دنیا، ترقی و پیشرفت کے منازل طے کرے۔

سعودی عرب کے ولیعہد نے یمن میں ریاض کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کی جانب اشارہ کئے بغیر دعوی کیا کہ ریاض کو توقع ہے کہ یمن کی نجات ملی حکومت جنگ بندی کو قبول کرتے ہوئے مذاکرات شروع کرے گی ۔

واضح رہے کہ یمن کی نجات ملی حکومت نے سعودی عرب کی جنگ بندی سے متعلق اس قسم کے فارمولے کو زیادہ طلبی قرار دیتے ہوئے گزشتہ 6 سال سے زائد عرصے سے یمن پر جارحیت کے خاتمے کو جنگ بندی کی جانب پہلا قدم قرار دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے