ہندوستان میں کورونا کا قہر پوری شدت کے ساتھ جاری
(این ایچ نیوز پاک )ہندوستانی وزارت صحت کے مطابق مسلسل پانچویں دن ملک کےمختلف علاقوں میں کورونا کے تین لاکھ سے زائد نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا۔
اس رپورٹ کے مطابق پیر کی صبح تک کورونا کے زیرعلاج مریضوں میں تین لاکھ باون ہزار نو سو اکیانوے کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
اس دوران کورونا کے مزید دو ہزار آٹھ سو بارہ مریض جان کی بازی ہار گئے۔
رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ تہتر لاکھ تیرہ ہزار ایک سو ترسٹھ ہوگئی ہے جن میں سے ایک لاکھ پچانوے ہزار ایک سو تئیس افراد ہلاک اور ایک کروڑ تینتالیس لاکھ چار ہزار تین سو بیاسی افراد کورونا کے شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں۔
ہندوستان میں کورونا کے زیرعلاج مریضوں کی تعداد اٹھائیس لاکھ تیرہ ہزار چھے سو اٹھاون بتائی گئی ہے۔