روس نے جوابی کارروائی میں اٹلی کے سفارت کار کو ملک سے نکال دیا

 ( این ایچ نیوز پاک )روس نے اٹلی کی طرف سے دو روسی سفارتکاروں کے اخراج کے جواب میں اٹلی کے ایک سفارتکار کو ملک بدر کردیا ہے۔

مہر خبررسان ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے اٹلی کی طرف سے دو روسی سفارتکاروں کے اخراج کے جواب میں اٹلی کے ایک سفارتکار کو ملک بدر کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق روس نے  اٹلی کی جانب سے دو روسی سفارتکاروں کو ملک سے نکالنے پر جوابی اقدام کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سفارتکاروں کی بےدخلی پر اطالوی سفیر کو روسی دفترخارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ  کرایا گیا۔  اٹلی نے جاسوسی کے الزام میں دو روسی سفارت کاروں کو بےدخل کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے