امریکہ میں فائرنگ بچی سمیت 3 افراد ہلاک

 ( این ایچ نیوز پاک )امریکہ میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک 3 سالہ بچی  برتھ ڈے کی تقریب کے دوران ہونے والی فائرنگ سے ہلاک اور ایک خاتون زخمی ہو گئی۔

دوسری جانب امریکی ریاست نواڈا اور ٹینسی میں ہونے والی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

امریکہ کو ان دنوں تشدد کی نئی لہر کا سامنا ہے اور روزانہ فائرنگ کے متعدد واقعات پیش آرہے ہیں۔

امریکہ میں اسلحہ کی خرید و فروخت پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہے جس کی بناپر اس قسم کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

امریکہ کے عوامی اور سماجی حلقوں کی جانب سے ہتھیاروں کی خرید و فروخت پر پابندی کے مطالبات کے باوجود اسلحہ ساز کمپینوں اور حکومت میں ان کی لابنگ کے نتیجے میں امریکی کانگریس کوئی موثر اقدام کرنے کی توانائی سے اب تک قاصر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے