ایرانی ویکسین کی آخری مرحلے کی آزمائش کا آغاز
(این ایچ نیوز پاک )ایرانی ماہرین کی تیار کردہ کورونا ویکسین کوو برکت ایران کی تیسرے اور آخری مرحلے کی انسانی آزمائش کا آغاز ہوگیا ہے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق کوو برکت ایران نامی کورونا ویکسین کی تیسرے اور آخری مرحلے کی آزمائش متعدد امراض کی ایرانی ماہر، ڈاکٹر مینو محرز کو ٹیکا لگا کر کیا گیا۔
کوو برکت ایران کی انسانی آزمائش کے آغاز کے بعد اس ویکسین کی جنرل ویکسینیشن کا راستہ ہموار ہوگیا ہے۔
ویکسین لگوانے کے بعد ہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے ایرانی وائرولوجیسٹ ڈاکٹر مینو محرز نے کہا کہ کوو برکت ایران نامی یہ ویکسین کورونا کے مقابلے میں موثر واقع ہوئی ہے اور اس کے نتائج کا سائنسی طریقہ سے اطمینا ن حاصل ہوگیا ہے۔
کلینکل ٹرائل منصوبے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حامد حسینی نے اس موقع پر بتایا کہ تیسرے مرحلے کے لیے پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران رجسٹریشن کرانے والے سیکڑوں رضاکاروں کو یہ ویکسین لگایا چکا ہے اور تمام افراد جامع ایپ سسٹم کے ذریعے ہماری نگرانی میں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ تیسرے مرحلے میں ملک کے چھے شہروں میں کم سے کم بیس ہزار رضاکاروں کو یہ ویکسین لگایا جائے گا۔
اعداد و شمار کے مطابق، ہفتے کی رات تک تہران، کرج، مشہد، اصفہان، شیراز اور بوشہر میں مجموعی طور پر تئیس ہزار رضاکاروں نے کوو برکت ویکسین کے تیسرے مرحلے میں شرکت کے لیے اپنے ناموں کا اندراج کرایا ہے۔