افغانستان میں امریکہ کے فوجی اڈوں کی تعداد

(این ایچ نیوز پاک )افغانستان سے امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کے انخلا کے موقع پر افغان فوج نے کہا ہے کہ اس ملک کے صرف 3 اڈوں میں امریکی فوجی تعینات ہیں۔

تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی فوج کے  چیف آف اسٹاف یاسین ضیاء نے کل رات کابل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئ‏ے کہا کہ امریکی فوجی صرف «بگرام»، «کابل» اور «مزار شریف» میں تعینات ہیں اور دیگر فوجی اڈوں کو امریکہ نے خالی کر دیا ہے۔

یاسین ضیاء کا کہنا تھا کہ غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد ان کے زیادہ تر فوجی ساز و سامان حکومت افغانستان کے اختیار میں ہے۔

یہ ایسے میں ہے کا کہ اس سے قبل سی این این نے ایک رپورٹ  میں کہا تھا کہ امریکہ افغانستان سے انخلا کے بعد اپنے زیادہ تر فوجی ساز وسامان کو تباہ کردے گا اور ان میں سےکچھ کو پاکستان کو دے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 20 برسوں کے دوران امریکہ نے افغانستان میں 700 کے قریب چھوٹے اور بڑے فوجی اڈے قائم کئے تھے کہ جن میں سے اکثر کو امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد تباہ کر دیا گیا۔ پروگرام کے مطابق امریکہ 11 ستمبر کو افغانستان سے نکل جائے گا تاہم علاقے کے سیاسی مبصرین امریکہ کے اس اعلان کو شک کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے