ایران میں کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار
(این ایچ نیوز پاک ) ایران میں کورونا کے مزید تین سو چوہتر مریض جان کی بازی ہار گئے-
ایرانی وزارت صحت نے سنیچر کو ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے اٹھارہ ہزار دو سوتیس نئے مریضوں کا پتہ لگایا گیا ۔
اس رپورٹ کے مطابق دو ہزار نو سو بارہ افراد کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا اور بقیہ کو اپنے گھروں میں قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت دی گئی ۔
ایران میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے تین سو چوہتر مریض دم توڑ گئے جس کے بعد ملک میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد انہتر ہزار ایک سو بیس ہوگئی ہے۔
ایران میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد تئیس لاکھ ستتر ہزار انتالیس ہے جن میں سے اٹھارہ لاکھ ترسٹھ ہزار چار سو پانچ افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔