ایران میں کورونا میں شدت
ایران کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے تین سو اٹھانوے اموات واقع ہوئی ہیں۔
ایرانی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایران کے مختلف علاقوں میں تین سو اٹھانوے افراد کورونا سے جاں بحق ہوگئے اس طرح کورونا اموات کی مجموعی تعداد سڑسٹھ ہزار ایک سو تیس ہو گئی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے چویس ہزار تین سو چھیالیس نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جن میں سے تین ہزار نو سو ایک کو اسپتالوں میں بھرتی کیا گیا اور باقی کو اپنے گھروں میں قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت دی گئی۔
ایران کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر بائیس لاکھ اکسٹھ ہزار، چار سو، پینتیس افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں جن میں سے سترہ لاکھ ستانوے ہزار تین سو انیس مریض صحتیاب اور اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔
ایران میں کورونا سے متاثرین کا پتہ لگانے کے لئے ایک کروڑ پینتالیس لاکھ پانچ سو انیس نمونوں کی جانـچ کی جاچکی ہے۔
یاد رہے کہ اس وقت پوری دنیا میں کورونا کے پھیلاؤ میں شدت آگئی ہے اور مغربی دنیا ، امریکا اور یورپ میں اس کا زور زیادہ ہے۔