ایرانی بوکسر عالمی اعزاز سے ایک قدم کے فاصلے پر
ایران کی یوتھ بوکسنگ ٹیم کے کپتان فرھاد مرادی عالمی بوکسنگ چیمپین شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔
عالمی بوکسنگ چیمپین شپ کے پہلے مرحلے کے چھٹے روز ایرانی بوکسنگ ٹیم کے کپتان فرھاد مرادی نے لتھوانیا کے بوکسر کو شکست دی تھی۔
بعدا زاں انہوں نے منگولیا کے آسخارجاندوس کو بھی تینوں راؤنڈ میں ہرادیا تھا-
تازہ صورتحال کے مطابق ایران کے فرھاد مرادی اور سید علی سید صدری، اپنے اپنے گروپ میں عالمی اعزاز سے صرف ایک قدم کے فاصلے پر ہیں۔
کوارٹر فائنل میں ایران کے فرھاد مرادی کا مقابلہ روس کے آشالایف اور برازیل کے ہنریک سے ہوگا جبکہ سید علی سید صدری روس کے دادا یوف سے مقابلہ کریں گے۔
بوکسنگ کے عالمی یوتھ مقابلے، گزشتہ ہفتے ، پولینڈ کے شہر کلتس میں شروع ہوئے ہیں اور گیارہ روز تک جاری رہیں گے۔