ہندوستان میں کورونا بے قابو
ہندوستان میں کورونا وائرس روز بروز بے قابو ہوتا جارہا ہے اور گذشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید دولاکھ ایکسٹھ ہزار نئے معاملات سامنے آئےہیں
ہندوستان کی سرکاری خبررساں ایجنسی یو این آئی نے مرکزی وزارت صحت کے حوالے سے خبردی ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں جہاں کورونا کے ریکارڈ دولاکھ ایکسٹھ ہزار نئے معاملات سامنے آئے ہیں وہیں ایک دن میں پندرہ سو افراد کی موت ہوگئی ہے جوایک دن میں اب تک سب سے زیادہ اموات ہیں –
ہندوستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ سینتالیس لاکھ اٹھاسی ہزار تک پہنچ چکی ہے جبکہ ایک لاکھ ستتر ہزار افراد اب تک کورونا سے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
کورونا کی دوسری لہر میں بھی ریاست مہاراشٹر میں سب سے زیادہ معاملات اور اموات درج کی جارہی ہیں جبکہ ریاست اترپردیش، مدھیہ پردیش کیرالا چھتیس گڑھ میں حالات بے قابو ہوتے جارہے ہیں –
قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کی سنگین صورتحال کے پیش نظر اسپتالوں میں آئی سی یو بیڈ اور آکسیجن کی قلت پیدا ہوگئی ہے وزیراعلی کیجری وال نے وزیراعظم سے کہا ہے کہ وہ دہلی کے لئے مزید آئی سی یو بیڈ اور آکسیجن سیلنڈر مہیا کرائیں۔
دہلی میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں پچیس ہزار نئے معاملات سامنے آئے ہیں جو ایک دن میں دہلی میں اب تک کے سب سے زیادہ درج ہونے والے معاملات ہیں-