لاہور میں مظاہرین پر پولیس تشدد کی مذمت کرتے ہیں، سید میثم ہمدانی

حوزہ علمیہ قم میں مقیم پاکستان کے معروف عالم دین حجت الاسلام سید میثم ہمدانی نے پولیس کے عوامی مظاہروں پر فائرنگ اور تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب عاشقان رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہیں۔ فرانس میں ہونے والی رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی توہین قابل قبول نہیں ہے۔ اگر پاکستان کی عوام کا مطالبہ یہ ہے کہ فراس کے سفیر کو نکالا جائے تو اس میں کیا حرج کیا کیوں اسکو نہیں نکالا جاتا۔ حجت الاسلام سید میثم ہمدانی نے ماہ مبارک رمضان کی مناسبت سے اپنے درس قرآن کے آغاز میں کہا کہ آج کراچی میں مومنین مسنگ پرسنز کی آزادی کیلئے احتجاج کر رہے ہیں تو دوسری طرف لاہور میں ناموس رسالت کے تحفظ کی آواز بلند کرنے والوں پر گولیاں برسائی گئ ہیں۔ آپ نے کہا کہ حکمرانوں کو یاد رکھنا چاہیئے کہ کفر کے ساتھ تو حکومت باقی رہ سکتی ہے لیکن ظلم کے ساتھ باقی نہیں رہ سکتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے