سفارتکاروں کو ملک بدرکئے جانے کا مقابلہ … امریکہ اور اس کے حلیف روس کے خلاف ، روس بھی جوابی کارروائي کے لئے پر عزم
جمہوریہ چیک کے 20 سفارتکاروں کو روس بدر کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔
روس نے جوابی وار کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کے بیس سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا، روس نے یہ اقدام جمہوریہ چیک کی جانب سے 18 روسی سفارت کاروں کو نکالنے کے بعد کیا ہے۔
جمہوریہ چیک نے معاملے کو نیٹو اور یورپی یونین کے ساتھ اٹھا دیا ہے، یورپی یونین کے وزرائے خارجہ آج ایک اجلاس میں روس اور جمہوریہ چیک کے معاملے کو زیر بحث لائیں گے۔
ادھر امریکہ نے روس کے خلاف اقدامات کرنے والے ممالک کو سراہا ہے۔ یہ معاملہ روس پر امریکی پابندیوں کے بعد پیش آیا۔