ہندوستان میں کورونا کی نئی لہر میں شدت

ہندوستان میں کورونا کی نئی لہر شدید تر ہوگئی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے مریضوں میں دو لاکھ چونتیس ہزار سے زائد کا ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔

ہندوستانی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے دو لاکھ چونتیس ہزار چھے سو بیانوے نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا۔

نئے اضافے کے بعد ہندوستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ، پینتالیس لاکھ، چھبیس ہزار، چھے سو نو، ہوگئی ہے۔

اس درمیان ہندوستان میں کورونا سے مزید ایک ہزار، تین سو، اکتالیس افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد اس ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ، پچھتر ہزار، چھے سو انچاس ہوگئی ہے۔

ہندوستانی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے ایک لاکھ، تئیس ہزار، تین سو، چون مریض شفایاب ہوئے جس کے بعد ہندوستان میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد ایک کروڑ، چھبیس لاکھ، اکہتر ہزار، دو سو، بیس ہوگئی ہے۔

ہندوستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد سولہ لاکھ، اناسی ہزار، سات سو، چالیس ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے