دہلی میں جمعے کی شام سے پیر کی صبح تک ہفتے وار کرفیوکا اعلان

(این ایچ نیوز پاک )ہندوستان کے قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کے پھیلاؤ میں وحشتناک اضافے کے بعد جمعے کی شام سے پیر کی صبح تک ہفتے وار کرفیو کا اعلان کردیا گیا ہے ۔

دہلی سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ کورونا کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لئے ہر ہفتے، جمعے کی رات دس بجے سے پیر کی صبح چھے بجے تک کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ لازمی خدمات سے وابستہ افراد کے لئے کرفیو پاس جاری کیا جائےگا۔

انھوں نے دہلی میں کورونا کے پھیلاؤ میں شدت کو تشویشناک بتایا لیکن اسی کے ساتھ کہا کہ کورونا کے مریضوں کے لئے اسپتالوں میں بستروں کی کمی نہیں ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت دہلی کےاسپتالوں میں پانچ ہزار سے زیادہ بستر خالی ہیں۔

اسی طرح کی بندشوں کا اعلان ہندوستان کی بعض دیگر ریاستوں میں بھی کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ جمعرات کو ہندوستان میں کورونا کے دو لاکھ سے زائد نئے مریضوں اور ایک ہزار سے زائد اموات کا اندراج کیا گیا ہے۔ ہندوستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد چودہ لاکھ اکہتر ہزار آٹھ سو ستتر ہوگئی ہے۔

ہندوستان میں کورونا کی نئی لہر کی شدت ریاست مہاراشٹر میں زیادہ بتائی گئی ہے جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں انیس ہزار سے زائد نئے مریضوں اور دو سو اٹھہتر اموات کا اندراج کیا گیا۔

ہندوستان میں کورونا کے زیرعلاج مریضوں کی تعداد چودہ لاکھ اکہتر ہزار آٹھ سو ستتر اور مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ تہتر ہزار ایک سو تئیس ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے