ہندوستان میں کورونا سے یومیہ متاثرین کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز

(این ایچ نیوز پاک )ہندوستان میں کورونا سے یومیہ متاثرین کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کرگئی –

ہندوستانی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے دو لاکھ سات سو انتالیس نئے مریضوں اور ایک ہزار اڑتیس نئی اموات کا اندراج کیا گیا۔

اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ چالیس لاکھ چوہتر ہزار پانچ سو چونسٹھ اور مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ تہتر ہزار ایک سو تئیس ہوگئی ہے۔

ہندوستان میں کورونا کے زیرعلاج مریضوں کی تعداد چودہ لاکھ اکہتر ہزار آٹھ سو ستتر ہوگئی ہے۔

ہندوستان میں کورونا کی نئی لہر کی شدت ریاست مہاراشٹر میں زیادہ بتائی گئی ہے جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں انیس ہزار سے زائد نئے مریضوں اور دو سو اٹھہتر اموات کا اندراج کیا گیا۔

ہندوستان کے قومی دارالحکومت دہلی میں بھی کورونا کی دوسری لہر نے زور پکڑ لیا ہے ۔ دہلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سترہ ہزار سے زائد نئے کورونا مریضوں کا اندراج کیا گیا۔ دہلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد ایک سو چار بتائی گئی ہے۔

ہندوستان کی اکثر ریاستوں میں کورونا کی نئی لہر کو کنٹرول کرنے کے لئے نئی بندشوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے