ایران میں کورونا کی نئی لہر

(این ایچ نیوز پاک )ایران میں بھی کورونا کی نئی لہر میں شدت آگئی ہے

ایرانی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایران کے مختلف علاقوں میں تین سو اکیس افراد کورونا سے جاں بحق ہوگئے ۔اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے پچیس ہزار اٹھتر نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جن میں سے تین ہزار تین سوتہتر کو اسپتالوں میں بھرتی کیا گیا اور بقیہ کو اپنے گھوں میں قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت دی گئی ۔

ایران میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد اکیس لاکھ اڑسٹھ ہزار آٹھ سو بیاسی ہوگئی ہے جن میں سے سترہ لاکھ انچاس ہزار اکتالیس افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔ایران میں کورونا سے متاثرین کا پتہ لگانے کے لئے ایک کروڑ چالیس لاکھ انسٹھ ہزار دو سو ساٹھ نمونوں کی جانـچ کی جاچکی ہے۔

یاد رہے کہ اس وقت پوری دنیا میں کورونا کے پھیلاؤ میں شدت آگئ ہے اور مغربی دنیا ، امریکا اور یورپ میں اس کا زور زیادہ ہے ۔

یورپ کے کئی ملکوں میں اسکولوں اور تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا اور نئی بندشوں کا اعلان کیا گیا ۔ بعض یورپی ملکوں میں عوام نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں اپنی حکومتوں کی کارکردگی کے خلاف مظاہرے بھی کئے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے