یمنی حملہ، سعودی ہوائی اڈوں کی سرگرمیاں معطل

(این ایچ نیوز پاک )یمنی فوج کے ڈرون حملے کے بعد سعودی ہوائی اڈوں سے پروازوں کی آمد و رفت کئی گھنٹے تک معطل رہی۔

 عراق کے الاتجاہ ٹیلی ویژن کے مطابق یمنی فوج کے ڈرون حملوں کے نتیجے میں سعودی عرب کی فضاؤں میں پرواز کرنے والے ہوائی جہاز کافی دیر تک سرگرداں رہے اورانہیں اترنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

فلائٹ نیوی گیشن ڈیٹا کی جاری کردہ فوٹیج میں دیکھا گیا کہ جدہ، ابہا، دمام اور الشرقیہ سمیت سعودی عرب کے اکثر جنوبی شہروں کی فضاؤں میں درجنوں پروازیں لینڈنگ  کی اجازت ملنے کی منتظر رہیں۔

حالیہ مہینوں کے دوران یمنی فوج اورعوامی رضاکارفورس نے جوابی کارروائی کے طور پر سعودی عرب کے خلاف متعدد ڈرون حملے کیے ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ سعودی پروازوں میں تعطل کے نتیجے میں، اس کے شعبہ نقل حمل کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے