کورونا پھیلاؤ روکنے کے لئے دہلی کے وزیر اعلا کی اپیل

(این ایچ نیوز پاک )دہلی کے وزیر اعلا نے کورونا کے وحشتناک پھیلاؤ کے پیش نظر مرکزی حکومت سے سی بی ایس ای کے امتحان منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ریاستی وزیراعلا اروند کیجریوال نے منگل کو صحافیوں سے گفتگو کے دوران بتایا کہ دہلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے ساڑھے تیرہ ہزار نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کورونا دہلی سمیت پورے ملک میں بہت تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے اور کورونا کی نئی لہر میں نوجوان زیادہ متاثر ہورہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ دہلی میں سی بی ایس ای کے امتحانات میں چھے لاکھ طلبا وطالبات حصہ لیں گے۔

یاد رہے کہ ہندوستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے ایک لاکھ باسٹھ ہزار نئے مریضوں اور آٹھ سو اناسی اموات کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس وقت ہندوستان کورونا سے یومیہ متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔

ہندوستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ چھتیس لاکھ نواسی ہزار چار سو ترپن اور مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ اکہتر ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

ہندوستان میں کورونا کے زیرعلاج مریضوں کی تعداد بارہ لاکھ چونسٹھ ہزار چھے سو اٹھانوے بتائی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے