روس اور ایران کے وزارء خارجہ کی ملاقات
(این ایچ نیوز پاک )تہران میں روس اور ایران کے درمیان وزارء خارجہ کی سطح پر اہم مذاکرات ہوئے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے پرآئے روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاؤروف نے آج صبح تہران میں اپنے قیام کے دوران ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات کی۔
ان کا یہ دورہ محمد جواد ظریف کی دعوت پر عمل میں آرہا ہے اور اس دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے مسائل پر صلاح و مشورہ کرنا بتایا گیا ہے۔
سرگئی لاؤروف تہران میں اپنے قیام کے دوران صدرمملکت حسن روحانی سے بھی ملاقات کریں گے۔