جنوبی عراق میں ایک اور امریکی کاروان پر حملہ

(این ایچ نیوز پاک )عراق کے جنوبی علاقے میں ایک اور امریکی فوجی کاروان کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

 مقامی  ذرائع نے بتایا ہے کہ عراق کے جنوبی علاقے سماوہ  میں ایک امریکی فوجی کاروان کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ منگل کی دوپہر عراق کے جنوبی صوبے المثنی کے علاقے سماوہ میں ایک امریکی کاروان پر حملہ ہوا ہے، تاہم اس حملے میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

تاحال کسی فرد یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ قبول نہیں کی ہے۔

حالیہ مہینوں کے دوران عراق میں موجود امریکہ کے باوردی دہشت گردوں پر حملوں میں کافی شدت آگئی ہے۔

امریکہ نے اپنے مسلح دہشت گردوں کی نجات کے لئے مقامی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے ٹرک اور ٹرالر استعمال کرنے شروع کرديئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے