نطنز میں تخریبی کارروائی دشمنوں کی شکست کی علامت ہے: ایران

(این ایچ نیوز پاک )تخریبی کارروائی میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائےگا ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ نطنز سائٹ میں تخریبی کارروائی میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائےگا۔

انھوں نے کہا کہ نطنز میں تخریبی کارروائی دشمنوں کی ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے خلاف شکست کا مظہر ہے۔

صالحی نے کہا کہ یہ اقدام دشمن کی طرف سے پابندیوں کے خاتمہ کے سلسلے میں ہونے والے مذاکرات کی مخالفت میں ناکامی کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عالمی برادری کو ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں دہشت گردانہ اقدام کی مذمت کرنی چاہیے۔

ایرانی جوہری ادارے کے سربراہ نے کہا کہ اس اقدام میں ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائےگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے