انڈونیشیا، سیلاب اور لینڈ سلا‏ئیڈنگ کے واقعات

(این ایچ نیوز پاک )سیلابی ریلوں اور زمین کھسکنے کے واقعات میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ

انڈونیشیا میں حالیہ طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں مرنے والوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق سرکاری حکام اور ریسکیو اداروسے وابستہ افراد اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ملک کے مشرقی صوبہ "نوسا ٹینگارا ” میں سمندری طوفان سیروجا کے باعث سیلابوں اور زمین کھسکنے کے واقعات میں کم ازکم 128 افراد جاں بحق جبکہ 72 افراد لاپتہ ہوگئے ہيں۔

موصولہ رپورٹوں کے مطبق  ضلع لیمباٹا میں 67، ضلع مشرقی فلورس میں 49 اور ضلع الور میں 12 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہيں۔

اس سے قبل ملنے والی خـبروں ميں بتایا گيا تھا کہ انڈونیشیا اور مشرقی تیمور میں بارش کے بعد آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے پر مجبور ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق سیلاب کے دوران کئی مقامات پر تودے چٹانیں گرنے کی وجہ سے دریاؤں میں طغیانی آگئی اورہزاروں مکانات پانی میں ڈوب گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے