اردن میں کودتا کے الزام میں سعودی شہری سمیت متعدد اعلی حکام گرفتار
(این ایچ نیوز پاک)اردن میں کودتا کرنے کی کوشش کے الزام میں کئی اعلی حکام کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 20 کے قریب شاہی خاندان، قبائل اور اعلی حکام کو ملک کی سلامتی کو لاحق خطرات کی وجہ سے گرفتار کر لیا ہے۔
اردن کے ایک اعلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ اس کودتا کے پیچھے ملکی اور غیر ملکی ہاتھ کار فوما تھا اور گرفتار ہونے والوں میں ایک سعودی شہری بھی شامل ہے۔
اخبار واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والوں میں بادشاہ عبدﷲ کے سوتیلے بھائی شہزادہ حمزہ بن حسین بھی شامل ہیں اور انھیں محل میں نظر بند کردیا گیا ہے۔
اردن کے شاہی خاندان نے شہزادہ حمزہ بن حسین کے کودتا میں ملوث ہونے سے متعلق واشنگٹن پوسٹ کے بیان کی تردید کی ہے۔