ملکی صلاحیتوں کے بھروسے ایران میں الیکٹرانک موٹرگاڑی کی تیاری شروع

( این ایچ نیوز پاک )برقی موٹرگاڑیوں کی تیاری ایک قومی افتخار ہے اور ایران کی مپنا انجینیرنگ کمپنی دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کر کے مکمل دیسی الیکٹرانگ گاڑی بنا رہی ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق مپنا کمپنی میں برقی گاڑیاں تیار کرنے کی مشینیں اور کل پرزے پوری طرح سے ایرانی ماہرین نے تیار کیے ہیں اور یہ دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی کے سہارے کیا گيا ہے۔ اب ایران بھی دنیا کے ایسے اہم ملکوں کی صف میں کھڑا ہو گيا ہے جو اس ٹیکنالوجی کو تیار کر رہے ہیں۔ البتہ اس ٹیکنالوجی کے نئے ہونے کے سبب اسے ابھی بہت زیادہ تعداد میں تیار نہیں کیا گيا ہے لیکن اب تک ایک ہزار سے زیادہ الیکٹرانک موٹر گاڑیاں تیار کی جا چکی ہیں۔

ایران، مشرق وسطی کا وہ پہلا ملک ہے جس نے مکمل ایرانی الیکٹرانک چارجر کو یورپی یونین میں اپنے نام سے ثبت کرا لیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی موٹر کمپنیوں میں تیار ہونے والی برقی گاڑیوں کو انہی چارجرز سے چارج کیا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے