پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر میں شدت

( این ایچ نیوز پاک )پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر مزید تیز ہوگئی ہے اور آٹھ ماہ کے بعد ایک دن میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملات سامنے آئے ہیں۔

پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں تین ہزار آٹھ سو سے زائد افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ گزشتہ سال جولائی کے بعد سے یہ پاکستان میں ایک دن میں سامنے آنے والے کورونا کے مریضوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

اس سے پہلے جولائی دو ہزار بیس میں ایک دن میں تین ہزار آٹھ سو معاملات سامنے آئے تھے۔

ادھر پاکستانی وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر احتیاط نہ کی گئی تو صورتحال ہاتھ سے نکل سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے