نیٹو کے مشترکہ ایٹمی مشن کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا؛ واشنگٹن کو ماسکو کا انتباہ
واشنگٹن کو ماسکو کا انتباہ، ایشیا میں میزائیلوں کی تعیناتی کا جواب دیں گے۔
روسی وزارت خارجہ نے امریکہ کی نئی حکومت کو انتباہ دیا ہے کہ ایشیا و بحیرالکاہل کے خطے میں میزائیل نصب کئے جانے کے اقدام کا ماسکو جواب دے گا۔
اطلاعات کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارروا نے جاپان میں امریکی ميزائیل نصب کئے جانے کی بابت واشنگٹن کو سخت انتباہ دیا۔
ماریا زاخارووا نے اپنی ہفتے وار بریفنگ کے دوران کہا اگر امریکہ نے جاپان میں اپنا میزائیل سسٹم نصب کیا تو روس اپنی قومی سلامتی کے لئے جوابی اقدام کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایشیا اور بحیرالکاہل کے علاقے میں کم مار یا درمیانی مار کے میزائیل نصب کئے جانے کا اقدام ، عالمی اور علاقائی سلامتی کے اعتبار سے امن کے لئے ایک سنجیدہ خطرہ شمار ہوتا ہے اور اس سے اس اسلحے کی ایک نئی دوڑ شروع ہوجائے گی، جس سے غیر متوقع نتائج برآمد ہوں گے۔
اس سے قبل روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاؤروف نے جنیوا میں ترک اسلحہ کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا تھا، نیٹو کا مشترکہ جوہری مشن جو ایٹمی ترک اسلحہ معاہدے کے منافی ہے، غیر قابل قبول سمجھتے ہیں۔