فلسطینی گورنر عدنان غیث صیہونیوں کے رحم و کرم پر

خودساختہ اسرائیلی ریاست کے حکام نے فلسطینی ریاست کے صدر کے ساتھ عدنان غیث کی ملاقات پر پابندی لگادی ہے۔

اسرائیلی قابض حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینی گورنرعدنان غیث کو صدر محمود عباس کے ساتھ سات روز کے لئے کسی بھی طرح کے رابطے پر پابندی عائد کردی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے مقبوضہ شہر میں چھ ماہ کے لئے فلسطینی گورنر عدنان کے داخلے پر عائد پابندی کی تجدید کے دوران اُن پر صدر محمود عباس کے ساتھ 7 دن تک کسی بھی طرح کے رابطے پر پابندی عائد کردی ہے۔
اس حکم میں ان کے اور 51 اعلی عہدے دار فلسطینی سلامتی اور فتح سینٹرل کمیٹی کے ممبروں سمیت سیاسی شخصیات کے مابین کسی بھی طرح کے رابطے پر بھی پابندی ہے۔

واضح رہے کہ عدنان عبث پر پہلے ہی خود ساختہ اسرائیلی ریاست کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں داخل ہونے پر پابندی عائد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے