ولایت فقیہ ہماری اساس اور بنیاد ہے. سید محمد تقی شیرازی
علامہ سید محمد تقی شیرازی پرنسپل جامعہ الاسوہ قم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ولایت ھمارا عقیدتی اور فقھی رکن ھے یہ مسئلہ تنظیموں سے بالاتر ہے. اس پر ھم اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لیے تیار ہیں. اس میں تحریف اور اس سے انحراف کسی تنظیم کا داخلی مسئلہ نہیں ہے. اس پر آواز اٹھانا اور ولایت فقیہ کا دفاع کرنا ھم سب پر واجب ہے. اور یہ کام ہر پلیٹ فارم پر کرنا ضروری ہے چاھے وہ تحریر وتقریر کی صورت میں ھو یا کسی اور انداز میں. اس کے لیے ہر میڈیا پر ببانگ دہل اپنی وابستگی کا اظہار کریں۔ سیکرٹری جنرل سابق مجلس وحدت مسلمین قم نے ولایت فقیہ کو اپنی اساس اور بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ولایت فقیہ ہماری اساس اور بنیاد ہے اور ہم اس حوالے سے کسی بھی منفی رویہ کی شدید مخالفت کریں گے اور جو کوئی بھی اس حوالے مصلحت پسندی کا شکار ہوا اس کی شدید مذمت کریں گے۔ علامہ سید محمد تقی شیرازی حوزہ علمیہ قم میں درس خارج میں مشغول ہیں اور اپنے زمانہ طالبعلمی میں آئی ایس او پاکستان سرگودھا ڈویژن کے مسئول رہے ہیں۔