ولایت فقیہ سے پیچھے ہٹنے کی کوشش شہداء کے خون سے غداری

عيد مبعث رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کہ مناسبت سے حوزہ علمیہ جامعہ الاسوہ  قم میں علماء و طلاب حوزہ کیلئے دعوت افطار و عشائیہ کا بندوبست کیا گیا. اس پروگرام میں سینئر دینی علماء و طلاب گرامی نے شرکت کی. عشائیہ میں وطن عزیز پاکستان کی موجودہ صورتحال اور مختلف مسائل پر سیر حاصل بحث کی گئی.
قم کے علماء و طلاب نے اعلان کیا کہ ولایت فقیہ جو مسلمہ عقائد میں سے ایسا مسئلہ ہے جس پر کسی قسم کی مصلحت اندیشی اور بازگشت کو قبول نہیں کیا جائے گا. ولایت فقیہ باصطلاح ریڈ لائن ہے اور اگر کوئی جماعت یا کچھ افراد اس بنیادی نظریہ سے پیچھنے ہٹنے کی کوشش کریں گے تو اس کو شہداء کے خون سے غداری تصور کیا جائے گا. تقیہ کا مطلب یہ نہیں ہے کہ بنیادی عقائد سے ہاتھ اٹھا لیا جائے اور ہم اس بات کی توقع رکھتے ہیں کہ ان مسائل کی اصلاح کی جائے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے